راولپنڈی میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبے وقت پر مکمل کئے جائیں ،کمشنر

راولپنڈی میں جاری بیوٹیفکیشن  منصوبے وقت پر مکمل کئے جائیں ،کمشنر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں ڈویژن بھر میں جاری۔۔۔

 20بیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام اضلاع میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں میں اعلیٰ معیار کا، پائیدار اور دیرپا میٹریل استعمال کیا جائے تاکہ منصوبے طویل عرصہ عوام کیلئے مؤثر اور کارآمد ثابت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں صرف خوبصورتی ہی نہیں بلکہ مضبوطی، معیار اور دیرپا افادیت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...