خیبرپختونخوا کی ترقی کے دعوے سوشل میڈیا تک محدود ،پیپلزپارٹی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری اور سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پشاور کی ایک بارش نے خیبرپختونخوا حکومت کی۔۔۔
13سالہ کارکردگی کا پول کھول دیا۔ یونیورسٹی روڈ ڈوب گیا، طلبہ شدید مشکلات کا شکار ہیں، مگر حکمران اسلام آباد میں موج مستی کر رہے ہیں۔ پشاور کے عوام پانی میں ڈوب رہے ہیں، حکمران اقتدار کی سیاست میں مصروف ہیں۔ خیبرپختونخوا کی ترقی کے دعوے سوشل میڈیا تک محدود ہیں، حقیقت ایک بارش نے سب کے سامنے رکھ دی۔ طلبہ، شہری اور تاجر مشکلات میں ہیں، مگر حکومت عوام کے مسائل سے لاتعلق ہے۔ پشاور کی ڈوبی سڑکیں اور بے بس شہری حکومتی نااہلی کا زندہ ثبوت ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments