سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی راول ڈیم میں صفائی مہم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی۔۔۔
ہدایات پر، جاز ورلڈ کے اشتراک سے راول ڈیم میں صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ خصوشی صفائی مہم کا مقصد ماحول کے تحفظ اور عوام میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔صفائی مہم کی قیادت چیف آفیسر ایم سی آئی ڈاکٹر انعم نے کی، جبکہ جاز ورلڈ کے نمائندوں سمیت سی ڈی اے، ایم سی آئی، مختلف این جی اوز، طلبہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے 200سے زائد رضاکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ مہم کے دوران رضاکاروں نے 80تھیلے کوڑا کرکٹ جمع کیا اور راول ڈیم کے اطراف سے تقریباً 2ٹن ٹھوس کچرا ہٹا کر علاقے کو صاف کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments