روات، موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزم گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ روات پولیس نے موٹر سائیکل چوری، دیگر چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے۔۔۔
سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق روات پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کے دوران گینگ کے سرغنہ اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل، 40ہزار روپے نقد، پانی کی موٹریں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments