اسلام آباد ،9اشتہاریوں سمیت 16جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،9اشتہاریوں سمیت 16جرائم پیشہ افراد گرفتار

1.82کلو گرام چرس، 335گرام ہیروئن، 291گرام آئس، 10بوتلیں شراب برآمد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام کے لیے اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں متعدد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 9 اشتہاری مجرمان اور 7 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے ۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر کے قبضے سے 1.82 کلو گرام چرس، 335 گرام ہیروئن، 291 گرام آئس، 10 بوتلیں شراب، 5 پستول 30 بور، ایک رائفل 222 بور، ایک 12 بور بندوق اور متعدد گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...