اسلام آباد ضلعی عدالتوں میں ای لائبریری، ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

اسلام آباد ضلعی عدالتوں میں ای لائبریری، ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سولر پر منتقلی، ایمرجنسی الرٹ سسٹم کا بھی افتتاح کیا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کا دورہ کیا، چیف جسٹس کا سیشن جج ناصر جاوید رانا اور دیگر ججز نے چیف جسٹس کا استقبال کیا،اس موقع پرپولیس کے دستے نے چیف جسٹس کو سلامی دی، بعد ازاں چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ کورٹس میں ای لائبریری اور ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کیا،چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ کورٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے علاوہ کنٹرول روم اور ایمرجنسی الرٹ سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...