انٹرنیشنل میتھیمیٹکل اولمپیڈ 2026میں پاکستان کی تاریخی کامیابی

انٹرنیشنل میتھیمیٹکل اولمپیڈ 2026میں پاکستان کی تاریخی کامیابی

شنگھائی میں منعقدہ عالمی مقابلہ میں دو کانسی کے تمغے اور دو اعزازی اسناد حاصل کیں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) پاکستان نے 67ویں انٹرنیشنل میتھمیٹیکل اولمپیاڈ (آئی ایم او) 2026 میں اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کانسی کے تمغے اور دو اعزازی اسناد حاصل کر لیں۔ یہ عالمی مقابلہ چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوا۔قومی ٹیم نے اس کامیابی کے ساتھ انٹرنیشنل میتھمیٹیکل اولمپیاڈ میں پاکستان کی شرکت کی تاریخ کا سب سے زیادہ مجموعی سکور بھی حاصل کیا، جو دنیا کے سب سے معتبر ریاضیاتی مقابلے میں ملک کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے ۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے بیجنگ میں بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف میتھمیٹیکل سائنسز اینڈ ایپلی کیشنز کے زیر اہتمام منعقدہ چائنیز میتھمیٹکس مقابلے میں بھی حصہ لیا، جہاں پاکستانی طلبہ نے دو تیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔پاکستان کی آئی ایم او ٹیم کے انتخاب اور تربیت کا عمل ایک مشترکہ قومی نظام کے تحت انجام دیا جاتا ہے ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے مشترکہ اسٹیم کیریئرز پروگرام کے تحت پاکستان نیشنل سائنس ٹیلنٹ کانٹیسٹ کے ذریعے باصلاحیت طلبہ کی ابتدائی جانچ اور انتخاب کیا جاتا ہے ۔ ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے کہا کہ یونیورسٹی ریاضی کی تعلیم میں اعلیٰ معیار کے فروغ، اسٹیم تعلیم کو مضبوط بنانے اور سائنس دانوں، محققین اور جدت پسند نوجوانوں کی نئی نسل تیار کرنے کے لیے پُرعزم ہے ، جو پاکستان کی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...