غیر قانونی سرگرمیوں پر غفلت ایس ایچ او نصیرآباد معطل

غیر قانونی سرگرمیوں پر غفلت  ایس ایچ او نصیرآباد معطل

راولپنڈی (اے پی پی) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے تھانہ آر اے بازار اور تھانہ ویسٹریج کے علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا ۔۔۔

جہاں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ، متعلقہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ کھلی کچہریوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے جن پر سی پی او نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں ناکامی پر ایس ایچ او نصیرآباد محمد جاوید کو معطل کرکے کلوز لائن کر دیا گیا۔ سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں غفلت برداشت نہیں ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...