ترکیہ سے ڈی پورٹ 10افراد اسلام آبادایئرپورٹ پر گرفتار

ترکیہ سے ڈی پورٹ 10افراد اسلام آبادایئرپورٹ پر گرفتار

ملزمان غیرقانونی طورپربارڈرعبورکرتے پکڑے گئے ،ایجنٹس کو12لاکھ تک دیئے

اسلام آباد(اے پی پی)ایف آئی اے امیگریشن نے ترکیہ سے غیر قانونی طور پر بارڈر عبور کرنے کی کوشش کے دوران ڈی پورٹ ہونے والے 10پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ فلائٹ نمبر 9P747کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے والے ان تمام ڈیپورٹیز کو ابتدائی حراست کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے ملزمان نے ترکیہ میں غیر قانونی داخلے کیلئے انسانی سمگلروں اور ایجنٹوں کو 2 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک کی بھاری رقم ادا کی تھی ،ڈی پورٹ ہونے والوں میں نعیم راولپنڈی، تصورحسین لیہ ، صفدر آزاد سیالکوٹ، صدائس لاہور، خالد و قاضی ضیا الرحمان پشاور، حسن علی صوابی ، سہیل خان ، ڈیرہ اسماعیل خان ، اسد علی سرگودھا اور عثمان نوازمانسہرہ شامل ہیں،تفتیشی حکام کے مطابق نعیم 19نومبر 2025کو تفتان بارڈر کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہوا تھا جبکہ باقی 9 ڈی پورٹیز کا پاکستان سے روانگی کا کوئی ریکارڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم میں موجود نہیں ۔ ان تمام افراد کے غیر قانونی سفر کا انتظام ارسلان، حاجی قاری، عرفان اور عثمان سمیت دیگر ایجنٹس نے کیا تھا ،جن کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...