اسلام آباد، 7 اشتہاریوں سمیت 10جرائم پیشہ افراد گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے 712گرام ہیروئن، 225گرام آئس، 10بوتلیں شراب برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ گولڑہ، تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ کوہسار، تھانہ گولڑہ، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ سنبل پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 10ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 712گرام ہیروئن، 545گرام چرس، 225گرام آئس، 10بوتلیں شراب اور مختلف بور کے تین عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری، سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران سات مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments