اوگی، تین سالہ پرانے قتل کیس کا فیصلہ، ملزمان باعزت بری
اوگی (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تورغر/اوگی ندیم محمد کی عدالت نے تھانہ اوگی کی حدود ہواگلی میں تین سال قبل پیش آنے والے اختر زمان قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم ثبوت پر نامزد تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا۔
ملزمان کی جانب سے نامور قانون دان وحید خاں ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ استغاثہ کے مطابق مقتول اختر زمان کے قتل کے مقدمے میں زبیر، وسیم، زاہد پسران علی رحمان اور نثار ولد تاج محمد کو نامزد کیا گیا تھا۔ مقدمہ گزشتہ تین برس سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments