ڈاکٹر رمیش کمار کو کینیڈا میں گلوبل ہندو ایوارڈ عطا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان ہندو کونسل کے سرپرستِ اعلیٰ اور اقلیتی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کو کینیڈا کے شہر کیلگری، البرٹا میں منعقدہ رنگا رنگ دھنتیرس گالا کی تقریب کے دوران گلوبل ہندو ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا ہے۔
تقریب میں کینیڈا بھر سے سیاسی رہنماؤں، سفارتکاروں، کاروباری شخصیات، کمیونٹی نمائندوں اور ممتاز مندوبین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رمیش نے کہا کہ ایوارڈ صرف میری ذات تک محدود نہیں بلکہ پاکستان کی ہندو برادری کی امن پسندی، مثبت کردار اور قومی خدمات کا اعتراف ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments