اسلحہ سے پاک مہم، 379ملزم گرفتار، 373مقدمات درج
ملزمان کے قبضے سے 29کلاشنکوفیں، 18رائفلیں اور کاربین، 318پستول برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر اسلحہ سے پاک اسلام آباد مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق یکم جولائی 2026سے 15اگست 2026تک جاری رہنے والی خصوصی مہم کے دوران 379ملزمان کو گرفتار کر کے 373مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 29کلاشنکوفیں، 18رائفلیں اور کاربین، مختلف بور کے 318پستول، 32خنجر اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام قاضی علی رضا نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اس کی نمائش کرنے یا ہوائی فائرنگ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments