مری، مضر صحت گوشت تلف، 2دکانیں سیل، مقدمہ درج

مری، مضر صحت گوشت تلف، 2دکانیں سیل، مقدمہ درج

عوامی شکایات پر پرائس کنٹرول ٹیم کی نیومری میں کارروائی،سنگین خلاف ورزیاں

مری (نمائندہ دنیا) نیو مری میں انتظامیہ کا بڑا کریک ڈاؤن، مضرِ صحت گوشت تلف، 2دکانیں سیل، مقدمہ درج، عوامی شکایات پر پرائس کنٹرول ٹیم نے اچانک مارکیٹ کا معائنہ کیا کارروائی کے دوران متعدد دکانوں پر سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ ٹیم نے شہریوں اور سیاحوں کو فروخت کیا جانے والا بدبودار اور مضرِ صحت گوشت قبضے میں لے کر موقع پر ہی تلف کر دیا، انتظامیہ کی جانب سے ایک سنگین خلاف ورزی پر متعلقہ دکاندار کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی۔ حکام نے واضح کیا کہ شہریوں اور سیاحوں کو معیاری اور صحت بخش اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...