اے ایس پی نیو ٹائون کاتھانہ نیو ٹائون اور صادق آباد کا دورہ
راولپنڈی (اے پی پی) اے ایس پی نیوٹائون دانیال خان نے تھانہ نیو ٹائون اور صادق آباد کا دورہ کر کے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، حوالات، عمارتوں اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اے ایس پی نے ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر ای ٹیگ لگا کر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ پولیسنگ کا بنیادی یونٹ ہے ، اس لیے تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا بروقت حل انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments