ہمدرد مرکز راولپنڈی میں تقریب بچوں کی شرکت، ملی نغمے پیش کئے

ہمدرد مرکز راولپنڈی میں تقریب  بچوں کی شرکت، ملی نغمے پیش کئے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) باشعور قوم، محفوظ وطن کے موضوع پر یوم آزادی کی مناسبت سے ہمدرد مرکز راولپنڈی میں نونہال اسمبلی کا اجلاس ہوا۔۔۔

 جس میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کے مہمان خصوصی عبداللہ گل چیئرمین تحریک ِجوانان پاکستان و کشمیر تھے۔ قومی صدر ہمدرد نونہال اسمبلی ڈاکٹر سعدیہ نے کہا کہ کسی بھی قوم کی اصل طاقت اس کے وسائل نہیں بلکہ اس کے باشعور، با کردار اور ذمہ دار شہری ہوتے ہیں جو حب الوطنی اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے تقاریر، ملی نغمے، ٹیبلو، خاکے اور دعائے سعید پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...