نیشنل پریس کلب اور نیوٹیک کے اشتراک سے جاری تربیتی پروگرام اختتام پذیر

نیشنل پریس کلب اور نیوٹیک کے اشتراک  سے جاری تربیتی پروگرام اختتام پذیر

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC)کے باہمی تعاون سے صحافیوں کو جدید تعلیمی و پیشہ ورانہ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے۔۔۔

، ان کی استعدادِ کار بڑھانے اور صحافتی شعبے میں پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ پانچ روزہ کوائلیفیکیشن ڈویلپمنٹ میٹنگ/تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی و وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن سیدہ آمنہ بتول تھیں۔اختتامی تقریب میں صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، ڈائریکٹر جنرل NAVTTCڈاکٹر محمد اسحاق، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO)کے سینئر پروگرام آفیسر سید صغیر بخاری سمیت تربیتی پروگرام میں شریک صحافیوں، ماہرین، ٹرینرز اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...