بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق پمز ہسپتال انتظامیہ کا اعلامیہ جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق پمز ہسپتال انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
پمز ہسپتال کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب پمز لایا گیا، پمز میں بانی پی ٹی آئی کامعائنہ کیا گیا، شفا ہسپتال کے دو ماہر امراض چشم نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پمز ہسپتال کے ماہرین نے بھی بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا، پمز کے ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ نے بانی کی میڈیکل فٹنس رپورٹ تیار کی، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بانی کی میڈیکل رپورٹ کی تفصیل نہیں دے سکتے۔
پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کی رازداری اور سپریم کورٹ کی ہدایات کا مکمل احترام کیا جائے گا، طبی رپورٹ کے خفیہ مندرجات ظاہر نہیں کئے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments