الحمدللہ !عمران خان مکمل صحت مند اور فٹ ہیں: ڈاکٹر عظمیٰ خان
اسلام آباد:(دنیا نیوز) عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند اور فٹ ہیں، الحمد للہ۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر خود چیک کیا جو 120/80 بالکل نارمل تھا، عمران خان جذباتی ہو کر ان سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے گفتگو کرنے پر ڈاکٹروں نے انہیں بلڈ پریشر بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا، تاہم انہوں نے جواب دیا کہ ان کا بلڈ پریشر نہیں بڑھتا۔
عمران خان کی ہمشیرہ کا مزید کا کہنا تھا کہ ماشاءاللہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں بھی بہتری آئی ہے، انہوں نے اپنے علاج کے حوالے سے ڈاکٹر کی تعریف بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments