فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھگڑا، ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی و جرمانے

زیورخ: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ فائنل کے اختتام پر سپین اور ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر فیفا نے ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی اور جرمانے عائد کردیئے۔

ارجنٹینا کے لینڈرو پیریڈس پر 10 انٹرنیشنل میچز کی پابندی اور 90 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا، ارجنٹینا کے مولینا کو 7 میچز کیلئے معطل اور 90 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔

ارجنٹینا کے ٹیم آفیشل روبرٹو آیالا 3 میچز کیلئے معطل اور 30 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ارجنٹینا کے تھیاگو الماڈا اور سپین کے پابلو مارٹن پر ایک، ایک میچ کی پابندی اور 30 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...