زیرتفتیش مقدمات کی میرٹ،شواہد کی بنیاد پر مؤثر تفتیش کی جائے، ایس پی انڈسٹریل ایریا

زیرتفتیش مقدمات کی میرٹ،شواہد کی بنیاد پر  مؤثر تفتیش کی جائے، ایس پی انڈسٹریل ایریا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس پی انڈسٹریل ایریا زون خالد محمود کا آئی نائن سرکل کے افسران کے ساتھ انسدادِ جرائم کے ۔۔۔

حوالے سے اجلاس ہوا، آئی نائن سرکل میں جرائم کی مجموعی صورتحال، مقدمات کی تفتیش، زیرِ تفتیش کیسز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا زون نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کیلئے فیلڈ پولیسنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ زیرِ تفتیش مقدمات کی میرٹ اور شواہد کی بنیاد پر مؤثر تفتیش کو یقینی بنانے اور انہیں جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...