کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکیں گے ،جماعت اسلامی پنجاب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اقبال خان نے کہا ہے کہ، بیس ستمبر کو ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے لانگ مارچ کا آغاز ہوگا۔۔
جو مختلف شہروں سے گزرتا ہوا اسلام آباد میں داخل ہو گا، حکمرانوں کی رکاوٹیں، کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکیں گے ، کراچی سے ٹرین مارچ کی صورت میں عوام اسلام آباد پہنچیں گے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ براہ راست متوسط اور غریب طبقے کو متاثر کرتا ہے ، حکومت عوام کو لوٹ کر اپنے ریونیو اہداف پورے کررہی ہے ، یہ اپنی عیاشیاں اور غیر ضروری اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں، حکمران معیشت بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اپنی مراعات ختم کریں۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے دفتر جماعت اسلامی راولپنڈی میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا۔ اقبال خان نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 11 ارب روپے کا طیارہ خریدنا اور اس پر ذاتی دورے کرنا قومی خزانے پر ڈاکا اورعوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے ۔ انہوں نے کہا عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اپنی جگہ لیکن لیوی بھتہ ٹیکس کا کوئی جواز نہیں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments