تلہ گنگ :مرغیوں والی گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق
حادثہ ڈرائیور کے دوران سفر سو جانے پر ہوا، لاش سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) صدیق آباد چوک پر مرغیوں والی شاہ زور گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص گاڑی کے نیچے دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق شخص کی لاش سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دی ،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد زوہیب ولد یحییٰ خان سکنہ ڈھلی گاؤں کے نام سے ہوئی، جسے سر پر شدید چوٹ آئی تھی۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے دورانِ سفر سو جانے کے باعث پیش آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments