بہارہ کہو:منا گینگ کے 15کارندے ، بائیک سنیچرگرفتار
لاکھوں روپے ، اسلحہ، چھینا گیا موٹر سائیکل، موبائل فونز، دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں
بہارہ کہو (شاکر ملک) تھانہ پھلگراں پولیس نے ڈکیتی میں ملوث خطرناک \"منا گینگ\" کے 15 کارندوں اور ایک موٹر سائیکل سنیچر گرفتار کرکے لاکھوں روپے ، اسلحہ، چھینا گیا موٹر سائیکل، موبائل فونز، ڈی وی آر اور دیگر اشیا برآمد کرلیں ۔ایس پی رورل محمد ذیشان اور ایس ڈی پی او بہارہ کہو سرکل کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پھلگراں سب انسپکٹر محمد زبیر مظہر اقبال، اے ایس آئی محمد افضل، اے ایس آئی محمد وسیم اور پولیس ٹیم نے کارروا ئیاں کیں ۔پہلی کارروائی میں نعمان ٹریڈرز پر ہونے والی ڈکیتی کا سراغ لگاتے ہوئے انتہائی مختصر عرصے میں خطرناک \"منا گینگ\" کے 15 ملزمان کو دھر لیا گیا اور اس کیخلاف مقدمہ نمبر 251/26، 252/26 اور 253/26 (بجرم 13/20/65-AO) درج کر کے تین پستول بھی قبضے میں لیے گئے ۔دوسری کارروائی میں پولیس نے موٹر سائیکل سنیچر راحیل ولد شبیر سکنہ ڈھوک موہریاں بہارہ کہو کو گرفتار کرکے چھینا گیا نیا موٹر سائیکل ، موبائل فون اور خنجر برآمد کیا ۔ دورانِ تفتیش ملزم نے مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ ایس پی رورل اور ایس ڈی پی او نے شاندار کامیابی پر ایس ایچ او پھلگراں اور ان کی پوری ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments