راولپنڈی،گھر سے یونیورسٹی طالبہ کی پھندا لگی لاش برآمد
پولیس نے فورنزک شواہد اکٹھے کرلیے ، لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی
راولپنڈی(این این آئی)تھانہ نصیر آباد کے علاقے اعوان ٹاؤن میں گھر سے یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی نے اطلاع دی کہ اس کی بہن کمرے میں سوئی ہوئی تھی، صبح دیکھا تو اسکی لاش دوپٹے کے ذریعے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے ۔پولیس نے فورنزک شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق حتمی صورتحال فرانزک رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments