جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کیے جا ئیں،چیئر مین سی ڈی اے
چیئر مین کا شاہراہوں ،مارکیٹوں کا دورہ ، تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا سڑکوں کے انفراسٹرکچر، لینڈ سکیپنگ ، ٹریفک مینجمنٹ کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کی اہم مارکیٹوں اور شاہراہوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی، تزئین و آرائش، لینڈ سکیپنگ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سپر مارکیٹ، کوہسار مارکیٹ، ناظم الدین روڈ، ڈپلومیٹک انکلیو اور اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ کیا۔ چیئرمین نے سپر مارکیٹ اور کوہسار مارکیٹ میں جاری اپ لفٹنگ اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں کی بہتری کے تمام کام مربوط انداز میں مکمل کیے جائیں ، ڈپلومیٹک انکلیو کے دورے کے دوران چیئرمین نے سڑکوں، گرین ایریاز، ہارٹیکلچر، سٹریٹ سکیپ اور دیگر انفراسٹرکچر کی مسلسل بہتری اور دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ چیئرمین نے تمام جاری ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ناظم الدین روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے سڑکوں کے انفراسٹرکچر، لینڈ سکیپنگ، ہارٹیکلچر، صفائی ستھرائی اور ٹریفک مینجمنٹ کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments