بیوریجز کی صنعت معاشی ترقی میں اہم کردار کی حامل، ڈاکٹر فیصل ہاشمی

بیوریجز کی صنعت معاشی ترقی میں اہم کردار کی حامل، ڈاکٹر فیصل ہاشمی

ریلیف اقدامات پر حکومت کے شکر گزار ،بزنس سمٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ 2026میں ممتاز کارپوریٹ رہنماؤں، پالیسی سازوں اور معاشی ماہرین نے پائیدار معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کے لیے حکمتِ عملی پر غور کیا۔ بیوریجز ایڈوائزری فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے حکومت کی جانب سے کچھ ریلیف اقدامات دیکھے ہیں اور ہم ان قابلِ قدر کوششوں پر حکومت کے شکر گزار ہیں۔ ہم معیشت کے استحکام کے لیے دیگر صنعتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ صرف بیوریجز کی صنعت نے گزشتہ چند برسوں کے دوران تقریباً 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ، یہ صنعت وسیع تر معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ،اگر تمام کاروباری اداروں کے لیے مساوی مواقع اور منصفانہ، کاروبار دوست ٹیکس نظام قائم کیا جائے تو یہ شعبہ بڑے پیمانے پر روزگار اور ذریعۂ معاش کے مواقع پیدا کرتے ہوئے ملکی معیشت میں اپنا کردار نمایاں طور پر بڑھا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...