فتنہ الخوارج کیخلاف ایکشن فورسز کی مہارت کا ثبوت ،حنیف عباسی
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہنگو اور شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے۔۔
کہاہے کہ فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروا ئیوں میں 10 خوارج کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے 6 جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔، ان ماؤں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہیں، وطن کے دفاع، امن اور سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا قوم کے ہیرو ہیں، شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم اپنے بہادر سپوتوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments