اسلام آباد میں انسداد پولیومہم کا آغاز 21ستمبر سے ہو گا
80یونین کونسلز کے 4لاکھ 47ہزار بچوں کو قطرے پلائے جا ئینگے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 21ستمبر سے ہوگا جس کے دوران شہر کی 80یونین کونسلز میں 4لاکھ 47 ہزار 614بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا ئینگے ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا جبکہ مہم کی تیاریوں اور موثر عملدرآمد کے لیے اہم اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو انسداد پولیو مہم کی حکمت عملی، پولیو ورکرز کی تربیت، فیلڈ تیاریوں، سکیورٹی انتظامات اور مقررہ اہداف کے حوالے سے بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments