آر ڈی اے کا آ پریشن ، درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار
کارروا ئیاں مورگاہ ،ڈھوک نواز قبرستان کے قریب ودیگر علاقوں میں کی گئیں فیلڈ انسپکشنز جاری، خلاف ورزیوں پرفوری ایکشن لیا جا ئے ، کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں، ان مقامات میں ڈیفنس روڈ پر عسکری 14 کے سامنے واقع ڈاؤن ٹاؤن ، ڈھوک نواز قبرستان کے قریب لینڈ سب ڈویژن اور مورگاہ راولپنڈی میں ریاض چوک کے قریب واقع غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران مذکورہ مقامات پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی سڑکیں، انفراسٹرکچر، مین ہولز، سیوریج پائپ لائنز اور غیر قانونی طور پر قائم کی گئی رکاوٹیں مسمار کر دی گئیں۔ کمشنر راولپنڈی و ڈی جی آر ڈی اے سلمان غنی نے ہدایت کی ہے کہ باقاعدگی سے فیلڈ انسپکشنز جاری رکھیں اور غیر قانونی ڈویلپمنٹ و دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جا ئے ، فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مؤثر نگرانی برقرار رکھتے ہوئے بلاامتیاز ایکشن لیا جا ئے ۔انفورسمنٹ آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ محمد داؤد کی سربراہی میں کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments