تحقیق کو عملی مسائل کے حل سے جوڑنے پر یقین رکھتے ہیں ،ڈاکٹر عمارہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سربراہ شعبہ شماریات ائیر یونیورسٹی ڈاکٹر عمارہ نے کہا ہے کہ ائیر یونیورسٹی میں ہمیشہ تحقیق کو عملی مسائل کے حل سے۔۔۔
جوڑنے پر یقین رکھتے ہیں۔ HISAAB جیسا پروڈکٹ اس بات کی بہترین مثال ہے کہ کیسے شماریات، ڈیٹا سائنس اور مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لا کر قدرتی آفات جیسے بڑے چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے طلباء اور فیکلٹی نے اس انوویشن کا حصہ بن کر اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان ایک مضبوط پل قائم کیا ہے ۔ یہ تعاون مستقبل میں مزید تحقیق اور جدت کی راہ ہموار کرے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ائیر یونیورسٹی اور اے آئی جیو نیویگیٹرز کے اشتراک سے موسماتی تبدیلیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے بنائی گئے سسٹم HISAAB کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments