مردان ڈویژن کی منڈیوں میں پنجاب کی طرز پر ون بولی سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
مردان ( نمائندہ دنیا) کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ خوراک، حلال فوڈ اتھارٹی اور۔۔۔
محکمہ لائیو سٹاک کا اجلاس ہوا، مردان ڈویژن کی منڈیوں میں پنجاب کی طرز پر ون بولی سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر نے ضلعی کنٹرولرز خوراک کو ہدایت کی کہ وہ تین دن کے اندر منڈیوں کے آڑھتیوں کو اعتماد میں لے کر ون بولی سسٹم کے نفاذ کے لیے مؤثر طریقئہ کار وضع کریں اور اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ون بولی سسٹم کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا درست تعین ممکن ہوگا، منڈیوں میں شفافیت آئے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments