پشاور سانحہ افسوسناک ،تحقیقات کی جائیں ،پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر علی عباسی، سابق رکن قومی اسمبلی ناہید خان۔۔۔
، فیاض خان اور ایڈووکیٹ امجد بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں الخیر ایجوکیشن سینٹر کی چھت گرنے سے طلبہ اور اساتذہ کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔رہنماؤں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے میں معصوم بچوں اور اساتذہ کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی دلخراش سانحہ ہے ، جو فوری اقدامات اور مؤثر احتساب کا تقاضا کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments