پشاور سانحہ پر افسوس ،سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ،شیعہ علماء کونسل
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ۔۔۔
پشاور سکول سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ معصوم بچے تعلیم حاصل کرنے آئے تھے ، آخر ان کا کیا قصور تھا کہ ان کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے ؟ افسوس ناک صورت حال یہ ہے کہ نہ ہسپتال محفوظ ہیں، نہ اسکول اور نہ ہی سڑکیں۔ غفلت اور ناقص انتظامات کے باعث عوام کی زندگیاں خطرات سے دوچار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments