راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں دو روزہ میگا بک فیئر کا آغاز
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں پہلی بار منعقد کیے گئے دو روزہ میگا بک فیئر کا آغاز ہوگیا۔ ۔۔۔
کمشنر سلمان غنی نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف بھی موجود تھیں۔ کمشنر اور وائس چانسلر نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ مختلف کتابی اسٹالز کا دورہ کیا۔بک فیئر کا انعقاد طالبات میں مطالعے کے رجحان کو فروغ دینے ، معیاری کتابوں تک رسائی آسان بنانے اور جامعہ میں علمی و ادبی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments