آر ڈی اے ،ڈی پی سی کا اجلاس ،منیر احمد گرداور ترقیاب
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی اور ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایات پر محکمانہ ترقیاتی کمیٹی۔۔
(ڈی پی سی) کا اجلاس ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن آرڈی اے نوشین اسرار کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گریڈ 1 سے 15 تک کے ملازمین کے ترقیاتی کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران منیر احمد پٹواری کو گریڈ 9 سے گریڈ 11 میں ترقی دے کر گرداور مقرر کر دیا گیا، اسی طرح قدیر احمد، الیکٹریشن کو گریڈ 8 میں ترقی دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments