پمز اوور سائٹ کمیٹی کا نئے ایمرجنسی بلاک کا دورہ ،کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

پمز اوور سائٹ کمیٹی کا نئے ایمرجنسی  بلاک کا دورہ ،کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر پمز اوور سائٹ کمیٹی نے ڈاکٹر اظہر کیانی کی سربراہی میں گزشتہ روز کے نئے۔۔۔

ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا۔ کمیٹی نے دورے میں پمز نئے ایمرجنسی بلاک کے تعمیری و آپریشنل و،انتظامی کاموں اور نئے بلاک کو جلد فعال بنانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا، سول ورک کی پیش رفت، ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر ضروری عملے کی بھرتی اور باقی انتظامی و عملی تقاضوں پر غور کیا گیا۔ اظہر کیانی نے متعلقہ ذمہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کی تکمیل اور عملے کی بھرتی کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...