ماہرین کا شمسی توانائی سے چلنے والے برقی چولہوں کے استعمال پر زور
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )پاکستان میں گیس کی قلت، مہنگی درآمدی ایندھن اور گھریلو فضائی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ماہرین نے شمسی توانائی سے چلنے والے برقی چولہوں کے۔۔۔
استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ سستے برقی چولہوں کی مقامی تیاری اور حکومتی مراعات کے ذریعے نہ صرف گیس پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے بلکہ خواتین اور بچوں کو مضر دھوئیں سے بچانے میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔یہ بات یہاںپاکستان میں برقی چولہوں کے استعمال کو فروغ دینا کے موضوع پر منعقدہ قومی مشاورتی ورکشاپ کے دوران کہی گئی۔ ورکشاپ کا اہتمام نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی اورپالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی نے مشترکہ طور پر کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments