سی ڈی اے ،ڈیپوٹیشن پر پنجاب سے ملازمین بلانے پر حکم امتناع جاری

سی ڈی اے ،ڈیپوٹیشن پر پنجاب سے  ملازمین بلانے پر حکم امتناع جاری

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) نے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈائریکٹوریٹ میں فائر مین، کال کارنگ سپروائزر، فائر کنٹرول سپروائزر، ایل ٹی وی ڈرائیور اور ۔۔۔

ایچ ٹی وی ڈرائیور سمیت مختلف کیڈرز کے ملازمین کو پنجاب سے ڈیپوٹیشن پر بلانے کے لیے جاری کردہ خط مورخہ 13 اپریل کو قومی صنعتی تعلقات کمیشن (این آئی آر سی) میں چیلنج کر دیا۔ فاضل ممبر این آئی آر سی سردار طاہر صابر نے اس درخواست پر 15 اکتوبر کو حکم جاری کرتے ہوئے اس خط پر عمل درآمد کو تاحکمِ ثانی معطل کر دیا۔ اور چیئرمین سی ڈی اے ، ڈائریکٹر جنرل کیپیٹل ایمرجنسی سروسز، ڈائریکٹر کیپیٹل ایمرجنسی سروسز اور ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...