کینیڈا کے ہائی کمیشن اور کشف فائونڈیشن کی دس سالہ شراکت داری مکمل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان میں خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اور سماجی شمولیت کے فروغ کے لیے۔۔۔
کینیڈا کے ہائی کمیشن اور کشف فائونڈیشن کی دس سالہ شراکت داری مکمل ہو گئی، جس کے تحت ملک کے چاروں صوبوں کے 63 اضلاع میں 16 لاکھ سے زائد افراد کو مختلف سہولیات اور تربیتی پروگراموں سے مستفید کیا گیا۔ خواتین کے لیے مالی وسائل تک رسائی، کاروباری صلاحیتوں میں اضافے ، صحت سے متعلق آگاہی اور خاندانی و سماجی تعاون کو فروغ دینا تھا۔
شراکت داری کے حالیہ منصوبے کے تحت 14 لاکھ سے زائد خواتین کو مالی خواندگی، مالیاتی انتظام اور کاروباری ترقی کی تربیت فراہم کی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments