راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، فائرنگ کے دوران زخمی ملزم سمیت دو گرفتار

راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، فائرنگ  کے دوران زخمی ملزم سمیت دو گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، منشیات، شراب اور ۔۔۔

ناجائز اسلحہ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ دھمیال کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار تین مشکوک ملزمان نے پولیس پارٹی کو روکنے کی کوشش پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کے دوران زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔دوسری کارروائی میں تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کرکے دو شہریوں کو زخمی کرنے کے واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...