ایس ڈی پی آئی اور اسلام آباد اے آئی کے مابین معاہدہ

 ایس ڈی پی آئی اور اسلام آباد اے آئی کے مابین معاہدہ

ادارہ جاتی امور،ترقیاتی پروگراموں میں اے آئی ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بروئے کا ر لانا ہے

اسلام آباد(نامہ نگار)پالیسی تحقیق کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے ، ادارہ جاتی استعداد بڑھانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے مصنوعی ذہانت سے مؤثر استفادے کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی اور اسلام آباد اے آئی کے درمیان تین سالہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد تحقیق، پالیسی سازی، ادارہ جاتی امور اور ترقیاتی پروگراموں میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کے تجزیے کو ذمہ دارانہ اور عملی انداز میں بروئے کار لانا ہے ۔مفاہمتی یادداشت پر منعقدہ آن لائن تقریب میں ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری اور اسلام آباد اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مستنصر علی غضنفر نے دستخط کئے ڈاکٹر غضنفر یونیورسٹی آف ایسٹ لندن میں مصنوعی ذہانت کے ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...