تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال روکنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ
وزارت تعلیم کی پارلیمانی سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس ،متعلقہ حکام کی بریفنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور ترسیل کی روک تھام، آگاہی اور کنٹرول کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کیا، جس میں منشیات سے متعلق رپورٹ ہونے والے واقعات پر غور اور روک تھام کے لیے ادارہ جاتی اقدامات، نگرانی، آگاہی مہمات اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مو ثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی صدارت رکن قومی اسمبلی اور وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی پارلیمانی سیکر ٹری رابعہ نسیم فاروقی نے کی۔ اجلاس میں ایچ ای سی کے ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اینڈ اینالسز ایکٹیویٹیز انجینئر سلیم اللہ سوہو سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران انجینئر سلیم اللہ سوہو نے چیئرپرسن کو اعلی تعلیمی اداروں میں منشیات اور تمباکو کے استعمال کی روک تھام کے لیے ایچ ای سی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے سال 2025 کے دوران رپورٹ ہونے والے واقعات، جنوری سے ستمبر 2026 تک کی صورت حال اور متعلقہ تعلیمی اداروں کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments