قومی مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت ،تقریب تقسیم انعامات

قومی مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت ،تقریب تقسیم انعامات

حفظ قرآن کی کیٹیگری میں خواتین و بچیوں میں ثوبیہ نور، انم بی بی، بی بی فاطمہ کا انعام دیا گیا عمر زمان، عمر، اویس ، سلیمان، حافظ خبیب امیر فیض الحسن، سالار اور وجاہت بھی فاتح

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام اکتالیسویں قومی مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت کے دوسرے روز مقابلوں کے بعد تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ حفظ قرآن کی کیٹیگری میں خواتین و بچیوں میں ثوبیہ نور، انم بی بی، بی بی فاطمہ، صابرہ بی بی، بشرہ نور اور بشرہ بی بی، جبکہ حسنِ قرأت میں رمیسہ، سیدہ فاطمہ امجد، زویا، جویرہ، حمنہ سلیم اور توشیبہ وحید نے انعامات حاصل کیے ۔طلبہ کی حفظ کیٹیگری میں عمر زمان، محمد عمر، اویس علی، محمد سلیمان، عبدالرحمن، عفان عباسی، انصار احمد، محمد حمزہ، محمد عتیب، امیر حمزہ، محمد آفتاب اور عبداللہ، جبکہ قرأت میں محمد شعیب، حماد اللہ، حافظ خبیب امیر، محمد فیض الحسن، محمد سالار اور محمد وجاہت حسین کو انعامات سے نوازا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...