عدالتی نظام میں ہر فریق کی اپنی ذمہ داریاں ،جسٹس راجہ سعید اکرم
قانون کی بالادستی، عدلیہ کے وقار کے تحفظ اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ترجیح ہے
مظفرآباد (بیورو رپورٹ ) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی، عدلیہ کے وقار کے تحفظ اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے عدلیہ اور وکلاء کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور تعاون ناگزیر ہے ۔ وکلاء اپنے مؤکلین کے مقدمات مکمل تیاری، ٹھوس دلائل اور قانونی تقاضوں کے مطابق پیش کریں تاکہ انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔سنٹرل بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی نظام میں ہر فریق کی اپنی ذمہ داریاں ہیں۔ وکلاء کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے کہ وہ واضح، جامع اور متعلقہ قانونی نکات کی بنیاد پر دلائل دیں، جبکہ عدالتیں قانون اور شواہد کی روشنی میں فیصلے کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلاء جج صاحبان کو قانون کی روشنی میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں، اس لیے عدلیہ اور وکلاء کے درمیان مضبوط روابط اور پیشہ ورانہ تعاون انصاف کی فراہمی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments