ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع ،سائبر سکیورٹی سے متعلق آگاہی سیمینار
سیمینار میں حکومتی اداروں اور ٹیلی کام انڈسٹری کے نمائندوں کی شرکت ،اہم امور پر گفتگو
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع اور جدید ٹیکنالوجیز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیشِ نظرسائبر سکیورٹی سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد۔سیمینار میں حکومتی اداروں اور ٹیلی کام انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی اور ابھرتے ہوئے سائبر خطرات، موبائل نیٹ ورکس، ڈیجیٹل سروسز اور اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔سیمینار میں فائیو جی (5G)، ایمبیڈڈ سم (ای سم) اور مصنوعی ذہانت (AI) کے نیٹ ورک سکیورٹی اور صارفین کے تحفظ پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے بدلتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے ٹیلی کام انڈسٹری کے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ گفتگو میں تکنیکی حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے ، اداروں کی تیاری بہتر بنانے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ سائبر خطرات سے متعلق آگاہی میں اضافے پر توجہ دی گئی۔سیمینار میں جدید موبائل نیٹ ورکس کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ سیمینار کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ٹیلی کام آپریٹرز، ریگولیٹری اداروں اور ٹیکنالوجی پارٹنرز کے درمیان مسلسل تعاون، معلومات کے تبادلے اور سکیورٹی کے مؤثر طریقہ کار کو فروغ دینا ضروری ہے ۔جاز ورلڈ کے گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز، سید ظہیر مہدی نے کہا، پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل پر اعتماد قائم رکھنے کے لیے سائبر سکیورٹی بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔ روزمرہ زندگی میں ڈیجیٹل سروسز کا استعمال بڑھنے کے ساتھ صارفین، ان کے ڈیٹا اور اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے مسلسل نگرانی اور مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments