کوہسار یونیورسٹی مری کا چینی یونیورسٹی سے تعلیمی تعاون کا معاہدہ
جامعات کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور تکنیکی تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے
مری (نمائندہ دنیا) کوہسار یونیورسٹی مری نے عالمی تعلیمی تعاون کے میدان میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا ،یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر رافیہ ممتاز نے چین کی ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے جس سے دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور تکنیکی تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے ،چین کے شہر ہاربن میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سی پیک کنسورشیم آف یونیورسٹیز کی چھٹی ایکسچینج میکانزم کانفرنس کے موقع پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر، ڈاکٹر رافیہ ممتاز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments