اسلام آباد کے ایچ نائن اور جی سکس ہفتہ وار بازار آج سے بند

اسلام آباد کے ایچ نائن اور جی سکس ہفتہ وار بازار آج سے بند

فائر سیفٹی کلیئرنس تک کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی،ڈی ایم اے کا نوٹیفکیشن جا ری

  اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے ایچ نائن اور جی سکس کے ہفتہ وار بازار 16 اکتوبر سے بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔ دونوں بازاروں کی بندش کا فیصلہ فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل ہونے اور متعلقہ اداروں سے کلیئرنس حاصل کرنے تک برقرار رہے گا۔ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، جس کے مطابق ایچ نائن اور جی سکس ہفتہ وار بازاروں کو فائر سیفٹی کے مطلوبہ اقدامات مکمل ہونے تک بند رکھا جائے گا۔حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں بازاروں کو دوبارہ کھولنے کے لیے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے فائر سیفٹی کلیئرنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں میں حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور تمام ضروری تقاضے پورے کیے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...