میٹرک امتحانات ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نگران ڈیوٹی سے برطرف

 میٹرک امتحانات ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نگران ڈیوٹی سے برطرف

کنٹرولر کا مختلف سینٹرز کے دورے ،انتظامات کا جائزہ ،غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،اصغر اعوان

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیرِ اہتمام میٹرک دوسرا سالانہ امتحان شفاف، منصفانہ اور پُرامن ماحول میں جاری ہے ۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ، گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فار وویمن چکوال،سینٹر آف ایکسیلینس چکوال کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا تاکہ امتحانی انتظامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا سکے ۔ سینٹر آف ایکسیلینس چکوال (GHS) میں امتحانی ایس او پیز کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متعلقہ نگران کو فوری طور پر ڈیوٹی سے برطرف کر دیا گیا، جبکہ اس کے خلاف محکمانہ انکوائری اور مزید تادیبی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی۔ کنٹرولر امتحانات نے واضح کیا کہ امتحانی فرائض میں غفلت، کوتاہی یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور امتحانی عمل کی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے نگرانی کا مؤثر نظام جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...