دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فٹنس سرٹیفکیٹ ملنے تک بند رہیں گی، سی ٹی او

دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فٹنس  سرٹیفکیٹ ملنے تک بند رہیں گی، سی ٹی او

راولپنڈی (اے پی پی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پر۔۔۔

 راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں خصوصی سکواڈ اور چیکنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔راولپنڈی ٹریفک پولیس کے مطابق خصوصی ٹیمیں بس اڈوں سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کریں گی اور خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایسی گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ فٹنس سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک متعلقہ تھانے میں بند رکھا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...